سرکاری افسران و اہلکاران اپنی حاضری کو یقینی بنائیں ،ڈپٹی کمشنربھکر

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:06

بھکر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے بعض سرکاری دفاتر میں افسران و اہلکاران کی عدم موجودگی کا سخت نوٹس لیا ہے اور انہوں نے عوام الناس کو خاطر خواہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے سرکاری دفاتر میں انسپکشن کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ سرکاری دفاتر میں افسران و اہلکاران اپنی بروقت حاضری کو یقینی بنائیں اور اس سلسلہ میں زیر وٹالرینس پالیسی کو اپنایا جائیگا ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر وقاص رشید کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر دریا خان محمد اسد چانڈیہ نے تحصیل دریاخان کے سرکاری دفاتر کی انسپکشن کی اور اس سلسلہ میں تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفس کا معائنہ کیا اسی دوران تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر دس بجے تک اپنے دفتر سے غیر حاضر تھے جس پر اسسٹنٹ کمشنر دریاخان نے مذکورہ آفیسر کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے انکے کمرے کو سیل کردیا اور متعلقہ آفیسر کے خلاف محکمانہ کارروائی کیلئے ڈپٹی کمشنر وقاص رشید کو رپورٹ ارسال کردی ہے ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں