ڈپٹی کمشنربھکر کی سربراہی میں ہسپتالوں ، مراکز صحت میں تعیناتی کیلئے ڈاکٹروں کے انٹرویوز مکمل

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:10

بھکر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر وقاص رشید کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی انٹرویو کمیٹی نے ہسپتالوں اور مراکز صحت میں خالی آسامیوں پر تعیناتی کیلئے مزید 27ڈاکٹروں کے انٹرویوز مکمل کرلئے ہیں ، جن کی تعیناتی کیلئے سفارشات محکمہ صحت حکومت پنجاب کو ارسال کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

مذکورہ 27 ڈاکٹروں میں 2ڈبلیو ایم اوز اور 25 ایم اوز شامل ہیں ۔انٹرویوز کی تکمیل پر ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کہاکہ نئے ڈاکٹروں کی تعیناتی سے ہسپتالوں اور مراکز صحت کے ہیلتھ کئیر سسٹم کی کارکردگی میں قابل ذکر اضافہ ہوگا اور عوام کو علاج معالجہ کے سلسلہ میں خاطر خواہ اور بروقت سہولیات میسر آئیں گی ۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں