23 مارچ کو پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ڈی سی آفس بھکرکے خوبصور ت سبزہ زار میں منعقد ہو گی

جمعہ 22 مارچ 2019 19:47

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) یوم پاکستان کے موقع پر 23 مارچ کو پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ڈی سی آفس بھکرکے خوبصور ت سبزہ زار میں منعقد کی جائیگی ۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر وقا ص رشید 8 بج کر اٹھاون منٹ پر پرچم کشائی کریں گے ۔

(جاری ہے)

تقریب میں قومی ترانہ اور پولیس کے دستے کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا ۔یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں ضلعی انتظامیہ کے افسران اور دیگر تمام سرکاری محکموں کے سربراہان شرکت کریں گے جبکہ اس پر وقار تقریب میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمایندگان کو بطور خاص مدعو کیا گیا ہے ۔اسی طرح تحصیلوں کی سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز بھی پرچم کشائی کریں گے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں