ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ٹی ایچ کیوز ہسپتال منکیرہ ،دریاخان اور کلورکوٹ میںبھرتیا ں، انٹرویو ز مکمل

جمعہ 19 اپریل 2019 19:24

بھکر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنروقاص رشید کی سربراہی میں ڈسٹر کٹ ہیلتھ اتھارٹی کی انٹرویو کمیٹی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ٹی ایچ کیوز ہسپتال منکیرہ ،دریاخان اور کلورکوٹ میںخالی آسامیوں پر تعیناتی کے لئے ایم اوز ،ڈبلیو ایم اوز اور ایک چائلڈ سپیشلسٹ کے انٹرویو ز مکمل کر لئے ہیں جن کی تعیناتی کے سفارشات محکمہ صحت پنجاب کوارسال کی جائیںگی ۔

(جاری ہے)

انٹر ویو زکی تکمیل پر ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کہاہے کہ نئے ڈاکٹروں کی تعیناتی سے ڈ ی ایچ کیو ہسپتال اور ٹی ایچ کیوز کے ہیلتھ کیئر سسٹم کی کار کر دگی میں قابل ذکر اضا فہ ہو گا اور عوام کو علاج معالجہ کے سلسلہ میںخا طر خواہ اور بروقت سہو لیات میسر آئیں گی ۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں