نواز شریف ایٹمی دھماکہ کر کے ملک پاکستان کو اسلام کا نا قابل تسخیر قلعہ بنا دیا، آفتاب احمد گلو ایڈووکیٹ

یہود نصاری کے دبا کے باوجود قائد مسلم لیگ ن نے دشمنان اسلام کے خلاف ایٹمی دھماکہ کر کے یہ ثابت کیا کہ مسلمان صرف اللہ کو سجدہ کرتا ہے اور اللہ ہی سے ڈرتا ہے، ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن)

بدھ 29 مئی 2019 22:31

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2019ء) میاں محمد نواز شریف قائد پاکستان مسلم لیگ نے 28 مئی 1998 کو چاغی کے مقام پر ایٹمی دھماکہ کر کے ملک پاکستان کو اسلام کا نا قابل تسخیر قلعہ بنا دیا ۔ یہود نصاری کے دبا کے باوجود قائد مسلم لیگ ن نے دشمنان اسلام کے خلاف ایٹمی دھماکہ کر کے یہ ثابت کیا کہ مسلمان صرف اللہ کو سجدہ کرتا ہے اور اللہ ہی سے ڈرتا ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن بھکر کے ضلعی جنرل سیکرٹری آفتاب احمد گلو ایڈوکیٹ۔

سٹی صدر مسلم لیگ ن رانا محمد گل خان نے گزشتہ روز ڈیرہ رانا محمد گل خان پر تقریب یوم تکبیر کے انعقاد کے موقع پر مسلم لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوے کیا انہو ں نے کہا بی بی مریم نواز کی کال پر رمضان المبارک کے تقدس کوملحوظ خاطر رکھتے ہوے مسلم لیگی کارکنو ں نے انتہائی سادگی سے اس تقریب کا انعقاد کیا ۔

(جاری ہے)

یوم تکبیر اس موقع پر اس عہد کا عادہ کرتے ہیں کہ زندگی کی آخری سانس تک میاں نواز شریف کے ہر حکم پر لبیک کہتے ہوے ملک پاکستان کی سا لمیت کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرتے رہے گے ۔

مسلم لیگ ضلع بھکر کے مرکزی رہنما ملک عاشق کھوکر اور رانا محمد اختر انور۔ نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے لاکھوں قربانیاں دینے کے بعد یہ ملک وجود میں آیا اور انشااللہ جلد ہی میاں نواز شریف کی قیا د ت میں دوبارہ ترقی کی را ہ پر گامزن ہو گا ۔یوم تکبیرکی تقریب سے شیخ محمد خالد ایڈو کیٹ اور اسلم رشید مغل شیخ محمد اشرف نے کہا موجود ہ سلیکٹڈ حکومت نے ناقص پالیسیوں کی بدولت ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے مگر پاکستان مسلم لیگ کے جیا لے اور محب وطن کارکن اپنے قائد میاں نواز شریف کی کال کے منتظر ہیں اور پاکستان کے لوگوں کا تحفظ اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے پاکستان بنایا تھا اور پاکستان بچایں گے۔

سٹی صدر رانا محمد گل خاں نے آخر میں تمام مسلم لیگی کارکنو ں کا شکریہ ادا کیا جنہو ں نے میری مختصر کال پر لبیک کہتے ہوے یوم تکبیر کی تقریب میں شرکت کر کے یہ ثابت کیا کہ وہ میاں محمد نواز شریف کے سچے سپاہی ہیں ۔تقریب کے آخر میں 21ویںیوم تکبیرکی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں