بھکر:روڈ سیفٹی اور محفوظ ڈرائیونگ کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز

ریسکیو1122بھکراور ٹریفک پولیس بھکر کے زیر اہتمام جھنگ موڑ بھکرپر آگاہی واک

بدھ 29 مئی 2019 23:26

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2019ء) روڈ سیفٹی اور محفوظ ڈرائیونگ کے حوالے سے آگاہی مہم ریسکیو1122بھکراور ٹریفک پولیس بھکر کے زیر اہتمام جھنگ موڑ بھکرپر آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ریسکیو1122اور ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ لوکل کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔اس حوالے سے مسافر گاڑیوں کے ڈرائیورز کو محفوظ ڈرائیونگ سے متعلق ہدایات پر مبنی پمفلٹ اور برائوشر تقسیم کئے گئے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے کہا کہ روڈ ٹریفک حادثات میںبتدریج کمی لانے کے لیے مختلف لوڈر گاڑیوں جیسے سریا،ٹی آروغیرہ سے لوڈ ٹریلر ،ٹریکٹر ٹرالی ،ریڑھی اور رکشے جو کہ ریفلیٹنگ ٹیپ وغیرہ نہ لگانے سے حادثات کا باعث بنتے ہیں۔

لہذاء اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ لوڈنگ کے بعد ریفلیٹنگ ٹیپ ،انڈیکیٹرلگائے جائیںتاکہ حادثات میں کمی لائی جا سکے جو کہ خصوصاًًرات کو حادثے کا باعث بنتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید اپنے بیان میں کہا اوورلوڈنگ جو کہ حادثات کی بنیادی وجہ ہے اس سے بھی اجتناب کیا جائے اور آئے روز بڑھتی ہوئی شرح اموات میں بتدریج کمی لاکر معاشرے کو احساس تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ کم عمر رکشہ ڈرائیورز جو کہ حادثات کی سب سے بڑی وجہ ہیں ان کو چاہیے کہ ٹریفک قوانین کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے بعد ڈرائیونگ کریں۔ والدین محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں،اس موقع پرمحفوظ ڈرائیونگ کے رہنما اصول پر مشتمل واک میںشرکاء نے آگاہی بینرز اور پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے مسافرگاڑیوںکے ڈرائیورزکو محفوظ ڈرائیونگ کے حوالے سے ہدایا ت پر مبنی برائوشر اور پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں