رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں غربا و مساکین کیلئے امدادی اقدامات اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کا اہم ذریعہ ہونے کیساتھ ساتھ باعث رحمت بھی ہیں، ڈپٹی کمشنر بھکر

بدھ 29 مئی 2019 23:43

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کہاہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں غربا و مساکین کیلئے امدادی اقدامات اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کا اہم ذریعہ ہونے کیساتھ ساتھ باعث رحمت بھی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کیلئے مالی امداد کے اس پروگرام کو ضلعی انتظامیہ اپنی مدد آپ کے تحت جاری رکھے ہوئے ہے ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ خصوصی افراد کے لئے مالی امداد ی پروگرام کا بنیادی مقصد خدمت خلق کیساتھ ساتھ معاشرے کے معذور افراد کو کارآمد شہری بنانا ہے ۔ انہوںنے یہ بات اپنے دفتر میں ایک بزرگ معذور شخص کو وہیل چئیرعطیہ کرتے ہوئے اور ایک ذہنی معذور بچی کو اپنی جیب سے نقد مالی امداد دینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے موقع پر موجود محکمہ سوشل ویلفئیر اور محکمہ زکواة کے افسران کو احکامات جاری کئے کہ ذہنی معذور بچی کا نام مستحقین زکواة کی فہرست میں شامل کیا جائے اورمعصوم بچی کو مستقل بنیادوں پرمفت ادویات بھی فراہم کرنے کے انتظامات کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر وقا ص رشید نے کہاکہ خصوصی افراد کیلئے امدادی پروگرام کے دائرہ کار کو مخیر و اہل ثروت افراد کے تعاون سے مزید وسیع کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر وقاص رشید کے اس غریب پرور اقدام پر بزرگ شہری اور ذہنی معذور بچی کے والدین نے انہیں خصوصی طور پر دعائیں دیں ۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں