م*بھکر،ریلیف کمشنر پنجاب بابر حیات تارڑ کا ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

ٹڈی دل کی تلفی کیلئے متعلقہ سول محکموں اور پاک فوج کی مدد سے جاری فیلڈ آپریشن کا مکمل جائزہ لیا کسانوں کی فصلوں کوبچانے کیلئے ٹڈی دل کا خاتمہ ناگزیز ،اسے عملی جامہ پہنانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،ریلیف کمشنر پنجاب

بدھ 6 مئی 2020 20:11

؁ بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2020ء) سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو/ ریلیف کمشنر پنجاب بابر حیات تارڑ نے تحصیل منکیرہ کے علاقہ ڈھینگانہ سمیت دیگر ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اورٹڈی دل کی تلفی کیلئے متعلقہ سول محکموں اور پاک فوج کی مدد سے جاری فیلڈ آپریشن کا مکمل جائزہ لیا ۔اس موقع پر پاک فوج کے بریگیڈیئر احسن وقاص ،ڈپٹی کمشنر بھکر سید موسیٰ رضا ،ڈپٹی کمشنر جھنگ طاہر وٹو ،ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے ،ڈی ڈی زراعت ،ایمرجنسی آفیسر 1122 پاک فوج کے افسران و جوان سمیت متعلقہ محکموں کے دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو/ریلیف کمشنر پنجاب بابر حیات تارڑ کو ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں اور ان میں جاری فیلڈ آپریشن کی تفصیلات کے حوالہ سے مکمل طور پربریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

ریلیف کمشنر پنجاب نے کہا کہ کسانوں کی فصلوں کوبچانے کیلئے ٹڈی دل کا خاتمہ ناگزیز ہے جسے عملی جامہ پہنانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے ٹڈی دل کے خلاف جاری آپریشن میں ضلعی انتظامیہ ،پاک فوج کے افسران و جوان ، اے سی منکیرہ کاشف نواز،محکمہ زراعت اور دیگر محکموں کی اب تک کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ٹڈی کے خلاف جاری آپریشن کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے تمام تر توانائیوں کو صرف کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ جھنگ بھکربائونڈریز پر دونوں اطراف کی انتظامیہ باہمی اشتراک سے ٹڈی دل کے خلاف جاری فیلڈ آپریشن کو کامیاب بناکر کسانوں کی فصلوں کو نقصانات سے بچانے کیلئے تمام تر اقدامات کو بروئے کار لائیں۔

سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو/ ریلیف کمشنر پنجاب بابر حیات تارڑنے آپریشن میں استعمال ہونیوالی مشینری ،سپرے کی کوالٹی اور دیگر آلات کو چیک کرتے ہوئے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور حکومت پنجاب کی ہدایات کیمطابق ٹڈی دل کے خاتمہ کیلئے سول محکمہ جات اور پاک فوج کے افسران و جوان متاثرہ علاقوں کی زرعی معیشت کی مکمل بحالی کیلئے 24 گھنٹے فیلڈ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ کسانوں کو ممکنہ بھاری نقصانات سے بچایا جاسکی#

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں