[ممتاز بابر کنزرویٹر جنگلات لاہور کا دورہ بھکر

ا*گوہر والا میں شجر کاری کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا

بدھ 6 مئی 2020 20:11

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2020ء) ممتاز بابر کنزرویٹر جنگلات لاہور کا دورہ بھکر، گوہر والا میں شجر کاری کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈسڑکٹ فاریسٹ آفیسر چراگاہ چوہدری ندیم اشرف نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے منصوبہ بلین ٹری کے حوالے سے کنزرویٹر کو تفصیلی طور پر بریفنگ دی۔آخر پر لاہور سے آئے کنزرویٹر نے ڈی ایف او بھکر کی جانب سے بلین ٹری منصوبہ کی جاری مہم کے انتظامات کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے عوام دوست منصوبہ بلین ٹری کے ٹینڈرز کا عمل صاف شفاف طریقہ سے میرٹ کے مطابق مکمل کیا گیا ہے اس منصوبہ سے ضلع بھر میں موجود سرکاری رقبہ جوکہ بنجر پڑا ہوا ہے اس پر شجرکاری جاری ہے 4985ایکڑ سرکاری رقبہ کو سر سبز بنا کر ماحول کو شاداب بنانے کیساتھ ساتھ بلین ٹری منصوبہ کو کامیاب کرنے کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔اس بلین ٹری منصوبہ کی کود مانیٹرنگ کررہا ہوں ۔ انشاء اللہ وزیر اعظم پاکستان کے وژن کے مطابق جذبہ حب الوطنی کے تحت اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن سرانجام دونگا۔بلین ٹری منصوبہ کے مکمل ہونے سے علاقہ سرسبز و شاداب ہونے کے ساتھ ماحول میں ایک خوشگوار تبدیلی کا احساس ملے گا۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں