ی*بھکر،موٹر سائیکل اور کیری ڈبہ میں تصادم،ایک شخص موقع پر جاں بحق6 افراد شدید زخمی

بدھ 6 مئی 2020 20:11

~ بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2020ء) منکیرہ،تیزرفتاری سے،جھنگ بھکر روڈ گانمے گوڈے والہ کے قریب موٹر سائیکل اور کیری ڈبہ میں تصادم،1 شخص موقع پر جاں بحق6 افراد شدید زخمی،ہسپتال منتقل‘جھنگ بھکر روڈ گانمے گوڈے والا کے قریب ڈالہ کو بچاتے ہوئے کیری ڈبہ اور موٹر سائیکل آمنے سامنے ٹکرا گئے،حادثہ کے نتیجہ میں حیدرآباد تھل کے رہائشی ماسٹر محمد افضل موقع پر جانبحق ہوگئے جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہوگئے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122،ایس ایچ او منکیرہ احمد عباس خان روکھڑی،پٹرولنگ پولیس موقع پر پہنچ گئے،زخمیوں کا تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر ریفر کردیا گیا،متعدد زخمی افراد کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں