ڈی پی او بھکر کی زیر صدارت اجلاس

مقدمات تفتیشی افسران کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ٴْپولیس اپنی کارکردگی بہتر کرے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ مل سکے، کیپٹن(ر) علی ضیاء

جمعرات 25 جون 2020 19:28

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر کیپٹن (ر) علی ضیاء کی زیر صدارت صدر سرکل کی کرائم کا اجلاس ہوا جس میں تمام مقدمات کا انفرادی طور پر تفصیلی جائزہ لیا گیا اور تفتیشی افسران کی کارکردگی کا مشاہدہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیائ نے تھانہ صدر بھکر میں سرکل صدر کے ایس ڈی پی او صدربھکر منیر بدر اور ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کی اور جرائم کی شرح اور پولیس کارکردگی کا جائزہ لیا۔

انہوں نے دوران میٹنگ جملہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں / ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے اور زیر تفتیش مقدمات اور درخواستوں کو جلد از جلد یکسوئ کیا جائے اور عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے۔

(جاری ہے)

قتل، اقدام قتل، چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کے مقدمات کے اندراج کو یقینی بناکر ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کریں۔

سٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات،ٹھکری پہرہ اور گشت کے نظام کو بہتر بنائیں۔ منشیات فروشوں اور جواریوں کے خلاف کریک ڈاون کریں کیونکہ یہ وہ برائیاں ہیں جو ہماری نوجوان نسلوں کو تباہ کررہی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ پولیس اپنی کارکردگی بہتر کرئے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ مل سکے اور عوام کے ساتھ بہترین رویہ اپنایا جائے اور انکی شکایات پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔ معاشرتی برائیوں کے خلاف کریک ڈاون کو مزید موثر و تیز کیا جائے۔ہر ایس ایچ او و تفتیشی افسر کی انفرادی کارکردگی کو باریک بارینی سے مانیٹر کیا جارہا ہے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں