بھکر،تجارتی مرکز غلہ منڈی میں ڈٖاکو چوکیداروں کو یرغمال بنا کر کروڑوں روپے لوٹ کر فرارہوگئے ،

پولیس کی جانب سے ناکہ بندی نہ ہونے پر انجمن آڑھتیان کا احتجاج کا اعلان

بدھ 1 جولائی 2020 22:40

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2020ء) بھکر ضلع کے سب سے بڑے تجارتی مرکز غلہ منڈی میں نامعلوم چور چوکیداروں کو یرغمال بنا کر کروڑوں روپے لوٹ کر فرار ، پولیس کی جانب سے ناکہ بندی نہ ہونے پر انجمن آڑھتیان کا احتجاج کا اعلان ، ڈکیتی کے ملزمان کی عدم گرفتاری اور پولیس کی سستی کیخلاف انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کا احتجاج، تفصیلات کے مطابق ضلع کے سب سے بڑے تجارتی مرکز غلہ منڈی میں نامعلوم کار سوار چور منڈی کے چوکیدار کو یرغمال بنا کر دکانوں کے تالے توڑ کر کروڑوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

صدر انجمن آڑھتیاں رانا محمد ایوب کے مطابق نامعلوم کار سوار چور علی الصبح منڈی میں داخل ہوئے اور چوکیدار کو یرغمال بنا کر 6 سے زائد دکانوں کے تالے توڑے اور کروڑوں روپے لوٹنے کے بعد چوکیدار کو سرائے مہاجر کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی پولیس نے نہ تو ضلع کی ناکہ بندی کی اور نہ ہی تاجران سے رابطہ کیا ہے۔

جبکہ پولیس کی جانب سے سستی اور فرانزک لیب کے نہ پہنچنے پر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی نے جھنگ بھکر روڈ کو بند کردیا اور انتظامیہ کیخلاف نعرہ بازی کی صدر انجمن تاجران رانا محمد اشرف کا کہنا تھا کہ پولیس نے اگر ملزمان کو گرفتار نہ کیا تو سخت احتجاج ہو گا۔ ساٹ صدر انجمن تاجران انجمن آڑھتیان غلہ منڈی رانا ایوب کے مطابق پولیس نے کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود کوئی کاروائی نہیں کی اور اگر جمعرات 10 بجے تک ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو ضلع بھر کی منڈیاں بند کردیں گے ساٹ انجمن آڑھتیان صدر ڈی ایس پی بدر منیر کا کہنا ہے کہ ملزمان جلد گرفتار کرلیں گے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں