پنجاب ٹیچرز یونین موجودہ وفاقی اور صوبائی بجٹ2020ء کو مسترد کرتی ہے ،ملک اصغرحسین گورچھہ

بدھ 1 جولائی 2020 22:40

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2020ء) پنجاب ٹیچرز یونین ضلع بھکر کے صدر ملک اصغر حسین گورچھہ نے کہا ہے کہ پنجاب ٹیچرز یونین موجودہ وفاقی اور صوبائی بجٹ2020ء کو مسترد کرتی ہے یہ وفاقی بجٹ اور IMFبجٹ جون 2020ء ہمیں نامنظور ہے وفاقی حکومت نے کورونا کی آڑ میںIMFکے دبائو پر وفاقی بجٹ میں تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کو نا بڑھانے اور تمام ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں ضم نہ کرکے غیر دانشمندانہ فیصلہ کیا ہے جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں موجودہ مہنگائی کہ اس دور میں سرکاری ملازمین کا استحصال کیا گیا ہے تمام اشیاء ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

آٹا،چینی،ڈیزل،پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں کافی اضافہ کرکے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا گیا ہے لیکن بجٹ میں سرکاری ملازمین کوکوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔

(جاری ہے)

پنجاب ٹیچرز یونین کے قائدین اس بارے اپنے مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور احتجاجی پروگرام تشکیل دیا جائے گا ضلعی صدر نے کہا کہ ضلع بھکر اساتذہ کو سکولوں میں صفائی کے بہانے ہفتہ میں دو دن پابند نہ کیا جائے MEAکے وزٹ کی بجائے آفیسران محکمہ تعلیم ہر ماہ سکولوں میں صفائی اور دیگر سہولتوں کا جائزہ لینے کے لیے خود وزٹ کریں۔

دور دراز سکولوں میں تعینات زنانہ اساتذہ کو سخت گرمی کے موسم میں سکول حاضر ہونے کا پابند نا کیا جائے مقامی اساتذہ اور درجہ چہارم کے ملازمین ہفتہ میں دو دن سوموار اور منگل کو سکول حاضر رہیںاور سکول میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔سکول میں فرنیچر اور سامان بجلی کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں