ملکی استحکام کیلئے محرم الحرام کے دوران باہمی یکجہتی کے فروغ کودینا ہوگا ،ڈویژنل کمشنرڈاکٹر فرح مسعود

پیر 24 اگست 2020 23:46

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2020ء) ملکی استحکام کیلئے آپس میں امن و محبت اور بھائی چارہ کی فضا کو برقرار رکھتے ہوئے محرم الحرام کے دوران باہمی یکجہتی کے فروغ کودینا ہوگا تاکہ ضلع میں مکمل طور پر امن قائم رہے ۔ان خیالات کا اظہار کمشنر سرگودہا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعودنے آر پی او سرگودہا افضال احمد کوثر کے ہمراہ بھکر شہر میں محرم روٹس کے تفصیلی معائنہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید مو سیٰ رضا ،ڈی پی او محمد علی ضیاء، ضلعی امن کمیٹی کے ممبران رانا آفتاب احمد خاں ،سید سکندر رضا نقوی،مرکزی لائیسنس داران جلوس و مجالس سید قلب عباس نقوی ،سید آصف رضا عابدی ،صد ر انجمن تاجران رانا محمد اشرف اور دیگر سماجی شخصیات بھی موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

شہر میں محرم روٹس کے معائنہ کے دوران کمشنر سرگودہا ڈویژن نے روٹس پر صفائی اور سٹریٹ لائیٹس سمیت میونسپل سروسز اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کو ہدایات جاری کیں کہ محرم الحرام کے سلسلہ میں کئے جانیوالے انتظامات کی کڑی مانیٹرنگ کے عمل کو برقرار رکھا جائے تاکہ جلوس و مجالس میں شرکت کیلئے آنے والوں کو کسی قسم کی دشواری کاسامنا نہ کرنا پڑے ۔

اس موقع پر آر پی او سرگودہا ڈویژن افضال احمد کوثر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ضلع بھکر میں محرم الحرام کے جلوس و مجالس کے لئے سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنایا جائے گا جبکہ اس سلسلہ میں ضلع کے تمام داخلی اور خارجی راستوں سمیت دریائی پتنوں کی سیکیورٹی کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ۔کمشنر سرگودہا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود اور آر پی او افضال احمد کوثر نے کہا کہ ضلع بھکر میں امن کے حوالہ سے ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کا کردار قابل ستائش ہے انہوں نے کہا ضلع میں امن دشمن عناصر کے خلاف ہم سب متحد ہیں اور انکے ناپاک عزائم کو ہم آپس کے باہمی اتفاق و اتحاد سے ناکام بنائیں گے تاکہ ضلع بھر میں حسب روایت محرم الحرام کے ایام میں مکمل طور پرامن وامان کو برقرار رکھا جاسکے

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں