دریاخان ،بھکر کے لئے 9 ارب 48کروڑروپے کا ڈویلپمنٹ پیکیج، 2ارب 34 کروڑ کے 102 پراجیکٹس کا افتتاح

جمعہ 28 مئی 2021 00:36

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2021ء) بھکر کے لئے 9 -ارب 48کروڑروپے کا ڈویلپمنٹ پیکیج، 2ارب 34 کروڑ کے 102 پراجیکٹس کا افتتاح اور سنگ بنیادضلع بھکر میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 10 ارب 35 کروڑ کی76 ترقیاتی منصوبے زیر تکمیل ہیںوزیراعلی عثمان بزدار کا دورہ بھکر، ایک ارب 22 کروڑ کے 76 ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا افتتاح اور ایک 12 کروڑ کے 26 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا50کروڑ سے کھیت سے منڈی تک روڈز، سی ڈی پی کی 22کلو میٹر سڑکوں اورنکاسی آب کے 20منصوبوں کا بھی افتتاحتھل یونیورسٹی کے لئے 30 کروڑ جاری،234 ایکڑ اراضی مختص، روڈز کے 15 منصوبوں،اور بھکر ماڈل بازار سمیت دیگر کا سنگ بنیادایم ایم روڈ کی جلد تعمیر و توسیع کے لئے وزیر اعظم کو درخواست کر دی، پی پی پی موڈ کے تحت ایم ایم روڈ کو دو رویہ بنائیں گے گریٹرتھل کینال 1965 میں تونسہ بیراج کی تعمیر کے بعد آبپاشی کا سب سے بڑا منصوبہ، پانچ اضلاع میں 17 لاکھ ایکڑ سیراب ہوں گی5-ارب روپے کی لاگت سے فارن ایڈ سے فراہمی اور نکاسی آب کے پراجیکٹ دسمبر سے شروع ہو رہے ہیںبھکر کے 320 سکول اپ گریڈ ہوں گے، دانش سکول کیلئے 25 کروڑ او ر آرٹس کونسل کے لئے 40 کروڑ کے فنڈزبھکر میں لاوارث بچوں کے لئے چائلڈ پروٹیکشن انسٹی ٹیوٹ، لائیوسٹاک فارم کو جدید بنائیں گیبھکر سٹی میں 7 کروڑ سے اور کلور کوٹ میں 5 کروڑ سے کرکٹ سٹیڈیم بن چکے ہیں،5 کروڑ سے منکیرہ میں کرکٹ گرانڈ بنایا جائے گاہرریونیو سرکل میں 8 ہزار دیہی مراکز مال قائم ہوں گے،بھکر میں اب 15 اراضی سینٹر آپریشنل ہیں، 13 مزید بنائیں گیپہلی مرتبہ بھکر آیا ہوں، مجھے ڈی جی خان جیسا لگتا ہے، ان علاقوں کے مسائل اور محرومیوں کا احساس ہیارکان اسمبلی میرے دست و بازو ہیں، اکٹھے رہیں گے، کسی سے کوئی اختلاف ہے نہ جھگڑا: وزیر اعلی کے میڈیا کو سوالوں کے جوابلاہور27 مئی: وزیراعلی عثمان بزدار نے بھکر کیلئے 9 -ارب 48کروڑ روپے کے ڈویلپمنٹ پیکیج کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

بھکر ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج میں 106 ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے ایک ارب 22کروڑ روپے کے 76 ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا افتتاح اور ایک ارب 12 کروڑ روپے کے 26 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔وزیر اعلی عثمان بزدار ملتان سے ایک روزہ دورے پر بھکر پہنچے اور ڈپٹی کمشنر آفس میں وزیراعلی عثمان بزدارنے RAP فیز ون کے تحت 48کلو میٹر طویل سڑکوں کی تعمیر و توسیع کے پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔

نیا پاکستان منزلیں آسان پراجیکٹ کے تحت روڈز کی تعمیر وتوسیع 50کروڑ76لاکھ روپے سے ہوئی۔وزیراعلی نے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ون کے تحت 22کلو میٹر طویل سڑکوں کی تعمیراورنکاسی آب کے 20منصوبوں کا بھی افتتاح کیا۔ سی ڈی پی فیز ون کے 42 منصوبے 40کروڑ روپے سے مکمل کئے گئے۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ٹو کے تحت 22کروڑروپے سے سڑکوں کی تعمیر کے 10اورنکاسی آب کے 17منصوبوں کا بھی افتتاح کیا۔

وزیراعلی عثمان بزدار نے ایک ارب 12 کروڑ روپے کے 26 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے تھل یونیورسٹی کے قیام کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے RAP فیز ٹو کے تحت روڈز کی تعمیر و مرمت کے 5 پراجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھا۔ 63کلو میٹر طویل روڈز پر 66کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ وزیراعلی نے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ٹو کے تحت12کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے 10اورنکاسی آب کے 9منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔

سی ڈی پی کے منصوبوں پر تقریبا17کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے بھکر میں ماڈل بازار کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ ماڈل بازار پر تقریبا8کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھکر کیلئے 9- ارب 48 کروڑروپے کے ڈویلپمنٹ پیکیج کا اعلان کیا۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ بھکر ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج میں 106 ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بھکر کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ بھکر کے عوام کیلئے کارڈیک سینٹربنایاجائے گا۔دریاخان اور منکیرہ کے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتالوں میں ٹراما سینٹر بنائے جائیں گے۔ بھکر کے سرکٹ ہاس کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔ بھکرمیں سیوریج اور بیوٹیفکیشن کے منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔بھکراورمضافات میں 70 سڑکوں کی تعمیرومرمتکی جائے گی۔

پبلک ہیلتھ کے تحت فراہمی و نکاسی آب 5منصوبے مکمل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھکر میں ہیلتھ کے 11 پراجیکٹس لا رہے ہیں۔سکول ایجوکیشن کے 5 اور ہائیر ایجوکیشن کے 4 پراجیکٹس شامل ہیں۔لائیوسٹاک کے 3 ڈویلپمنٹ پراجیکٹ مکمل کئے جائیں گے۔بلدیات کے 4 منصوبے بھی ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ میں شامل ہیں۔ٹیوٹا، پولیس اور ریسکیو کے پراجیکٹس بھی ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تھل یونیورسٹی بھکر کے قیام کیلئے 30 کروڑ جاری کر دیئے گئے ہیں۔ تھل یونیورسٹی کیلئے سرائے مہاجر میں 234 ایکڑ مختص کی جا چکی ہے۔تھل یونیورسٹی ایکٹ کی کابینہ نے منظوری دے دی، جلد اسمبلی میں پیش ہوگا۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ 237 کلومیٹر ایم ایم روڈ کیلئے وزیراعظم کو درخواست کی ہے۔ ایم ایم روڈ کو پی پی پی موڈ میں جلد دو رویہ بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گریٹر تھل کینال کا منصوبہ 13 سال سے زیر التوا تھا۔گریٹر تھل کینال کیلئے اراضی کے حصول کیلئے ایک ارب 5 کروڑ کا معاوضہ دیا گیا۔گریٹر تھل کینال1965 میں تونسہ بیراج کے بعد سب سے بڑا آبپاشی منصوبہ ہے۔گریٹر تھل کینال سے 17 لاکھ سے زائد ایکڑ اراضی سیراب ہوگی۔ پہلے مرحلے میں منکیرہ برانچ مکمل ہوگی اور دوسرے مرحلے میں چوبارہ برانچ پر کام ہوگا۔

وزیراعلی نے کہا کہ پنجاب کے دیہات میں فارن ایڈ سے فراہمی و نکاسی آب کے پراجیکٹ مکمل کریں گے۔ 5 ارب روپے سے دریا خان میں فراہمی اور نکاسی آب کے منصوبوں پر دسمبر میں کام شروع ہوگا۔بھکر کے 320 سکول اپ گریڈ ہوں گے، 236گرلز سکول بھی شامل ہیں۔بھکر میں دانش سکول کیلئے 25 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ 40 کروڑ روپے کی لاگت سے بھکر میں آرٹس کونسل بنے گی، ڈیزائن تیار کر لیا گیا ہے۔

شوگر سیس سے 10 کروڑ سے 12 سڑکیں مکمل، 5 کروڑکی 8 سڑکوں پر کام جاری ہے۔بھکر سٹی بمیں 7 کروڑ سے کرکٹ گرانڈ بن چکا ہے۔کلور کوٹ میں 5 کروڑ سے کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کیا گیا ہے۔5 کروڑ سے تحصیل منکیرہ میں کرکٹ گرانڈ بنایا جائے گا۔ بھکر میں لا وارث بچوں کیلئے 2 کروڑ کی لاگت سے چائلڈ پروٹیکشن بنایا جا رہا ہے۔ لائیوسٹاک پروڈکشن بڑھانے اور فارم کی اپ گریڈیشن18 کروڑ سے مکمل کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع بھکر میں اس وقت 76 سکیموں پر کام جاری ہے۔ اے ڈی پی سکیمیں 10 -ارب 35 کروڑ روپے سے مکمل ہوں گی۔ محکمہ پولیس میں بھرتیاں اور گاڑیاں فراہم کر رہے ہیں۔پولیس کو -2 ارب سے زائد لاگت سے 550 نئی گاڑیاں دیں اور 13 ہزار بھرتیاں کیں۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب بھر کے 120 ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کی تعمیر و توسیع کر رہے ہیں۔

200 سے 250 بیڈز تک مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنا رہے ہیں۔53 لاکھ خاندانوں کو قومی صحت کارڈ دیئے جائیں گے۔ہیلتھ انشورنس کیلئے اس سال پنجاب کے تمام 2 کروڑ 93 لاکھ خاندانوں کا اندراج کیا جائے گا۔پنجاب کی 11 کروڑ کی آبادی قومی صحت کارڈ سے مستفید ہوگی۔2021 کے اختتام تک ہر خاندان کو کارڈ کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ یونیورسل ہیلتھ انشورنس کیلئے اس سال 60 ارب رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کی منظوری دی جا چکی ہے۔پنجاب میں 5 نئے ہسپتال قائم ہوں گے، منظوری ہو چکی ہے۔نشتر ہسپتال فیز 2 ملتان، شیخ زید ہسپتال فیز 2 رحیم یار خان، کارڈیالوجی ہسپتال ڈی جی خان بن رہے ہیں۔مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال گنگا رام لاہور میں زیر تعمیر ہے۔مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال سیالکوٹ پر بھی کام ہو رہا ہے۔

پنجاب میں اب تک 6 نئی یورنیورسٹیاں قائم ہو چکی ہیں۔ صوبے میں مزید 9 یونیورسٹیوں کی منظوری کابینہ دے چکی ہے۔اسی سال جون میں 32 نئے کالجز کا قیام بھی عمل میں آ جائے گا۔ 15 ہزار سٹوڈنٹس کو رحمت اللعالمین سکالرشپ دیئے جائیں گے۔پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 2500 لیکچرار بھرتی ہو چکی ہے، مزید 3 ہزار کیلئے درخواست کی گئی ہے۔پنجاب میں 12 نئے سیمنٹ پلانٹ کی منظوری دے دی، 10 مزید بنائیں گے۔

-3 ارب ڈالر سے زائد کی براہ راست اور مقامی سرمایہ کاری ہوگی۔ پنجاب میں اراضی ریکارڈ سینٹرکی تعداد 152سے بڑھا کر 400کردی گئی ہے۔رواں سال کے آخر تک پنجاب کے ہر ریونیو سرکل میں 8 ہزار دیہی مراکز مال قائم ہوں گے۔ ای خدمت سینٹرز سے کمپیوٹرائزڈ فرد، واجبات، ادائیگی اور رجسٹری حاصل کی جاسکتی ہے۔بھکر میں -4 اراضی سینٹر تھے، اب 15 اراضی سینٹر آپریشنل ہیں، 13 مزید بنائیں گے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ پہلی مرتبہ بھکر آیا ہوں - یہ مجھے ڈی جی خان جیسا لگتا ہے - اس علاقے کی محرومیوں کا احساس ہے - ہم نے کسان کو گنے اور گندم کا اچھا ریٹ دیا اور عزت سے کسان کو خریداری مراکز پر گندم بیچنے کا ماحول فراہم کیا - اس سال گندم کی بمپر کراپس حاصل ہوئی- 10 لاکھ کسانوں کو کسان کارڈ کے ذریعے براہ راست سبسڈی فراہم کر رہے ہیں - مزید کسانوں کو اس میں شامل کیا جائے گا- وزیر اعلی عثمان بزدار نے میڈیا کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں انسداد تجاوزات مہم میں 450 ارب روپے کی اراضی واگزار کرائی گئی - ارکان اسمبلی میرے دست و بازو ہیں، اکٹھے ہیں اور اکٹھے رہیں گے - کسی سے کوئی اختلاف یا جھگڑا نہیں -عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی میں پولیس کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا گیا - ہم نے پولیس کو اختیار اور وسائل دیئی

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں