بھکر میں کے پی کے کی اراضی واگزار کر انے کیلئے آپریشن، قابضین کی اسسٹنٹ کمشنر پر فائرنگ ، پولیسی تماشا دیکھتی رہی

ہفتہ 29 مئی 2021 17:24

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2021ء) پنجاب کے ضلع بھکر میں خیبر پختون خوا گورنمنٹ کی ہزاروں کنال اراضی واگزار کرانے کے لئے جاری آپریشن کے دوران اسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان پر قابضین نے فائرنگ کر دی بھکر پولیس تماشا دیکھتی رہی، چار سال قبل سابق ڈی ایف او موسیٰ خان بلوچ اور سیکرٹری جنگلات نزر حسین شاہ نے اراضی واگزار کرائی تھی ،واگزار اراضی پر محکمہ کی ملی بگھت اور نااہلی سے دوبارہ قبضہ ہو گیا تھا۔

ڈیرہ دریا خان پل کی تعمیر کے وقت 1978 میں خیبر پختون خوا گورنمنٹ نے رابطہ سڑکوں کی تعمیر کے لئے کل 27160 کنال اراضی خریدیں تھی جس میں سے پنجاب کے ضلع بھکر کی حدود میں 18181 کینال 6 مرحلے اور خیبرپختونخوا میں 8978 کینال 14 مرلے اراضی واقع ہے۔متعلقہ محکمہ کی غفلت اور بعض اہلکاروں کی ملی بھگت سے اس اراضی پہ مقامی لوگوں نے قبضہ کر لیا تاہم پی ٹی آئی کی پچھلی حکومت نے اراضی مذکورہ محکمہ جنگلات کے حوالے کر کے یہاں بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کی شجرکاری شروع کر دی تھی،اس وقت کے سیکرٹری جنگلات نذر حسین شاہ نے ڈی ایف او موسی خان بلوچ کے ساتھ ملکر 9 ہزار کینال اراضی واگزار کرا کے وہاں شجرکاری کی تاہم سابق سیکریٹری نذر حسین شاہ کی ٹرانسفر اور ڈی ایف او موسی خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد مقامی لوگوں نے واگزارشدہ اراضی پہ دوبارہ قبضہ کر لیا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب میں موجود رقبہ کی قمیت 6 ہزار تین سو نواسی ملین روپے،اب ایک بار اے سی ڈیرہ پنجاب کے ضلع بھکر کی انتظامیہ کے تعاون سے سرکاری اراضی واگزار کرانے کیلئے آپریشن کر رہے تھے کہ ناجائز قابضین نے اے سی ڈیرہ پر فائرنگ کر دی تاہم موقعہ پہ موجود بھکر پولیس کی بھاری نفری حرکت میں نہ آئی،اے سی ڈیرہ کے سرکاری گارڈز نے جوابی فائرنگ کر کے حملہ آوروں کو بھاگنے پہ مجبور کر دیا،اس وقت آپریشن رک چکا ہے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں