بھکر،وزیر اعلیٰ پنجاب کے خصوصی احکامات پر عوام الناس کے ریونیو سے متعلقہ امور کو موقع پر حل کرنے کیلئے ماہانہ ریونیوعوامی خدمت سروسز کا بلاتعطل سلسلہ جاری

جمعرات 1 جولائی 2021 23:58

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2021ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے خصوصی احکامات پر عوام الناس کے ریونیو سے متعلقہ امور کو موقع پر حل کرنے کیلئے ماہانہ ریونیوعوامی خدمت سروسز کا بلاتعطل سلسلہ جاری ہے جس میں عوام الناس کے مسائل کو متعلقہ افسران کی موجودگی میں حل کیا جاتا ہے جس سے عوام الناس کو خاطر خواہ ریلیف میسر آیاہے ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر سیدموسیٰ رضا نے ریونیو عوامی خدمت سروسز پروگرام میں لوگوں کے مسائل سننے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے وژن کیمطابق لوگوں کے مسائل کا موقع پرازالہ یقینی بنانے کیلئے میرے دفاتر کے دروازے عوام الناس کیلئے کھلے ہیں لوگ اپنے مسائل کی نشاندہی کریں جنہیں موقع پر موجود متعلقہ افسران کی موجودگی میں حل کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ماہانہ ریونیو عوامی خدمت سروسز پروگرام میں عوام الناس کے بیشتر ریونیو سے متعلقہ مسائل کو موقع پر حل کردیا جاتا ہے اور جن کے حل کیلئے مزید وقت درکار ہو انکے حل کے حوالہ سے متعلقہ افسرکو فوری احکامات جاری کئے جاتے ہیں کہ عوامی مسائل کو جلد از جلد نمٹایا جائے تاکہ لوگوں کو دفاتر کے چکر نہ لگانا پڑیں ۔

ڈپٹی کمشنر سیدموسیٰ رضا نے عوام الناس کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ریونیوسے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے ریونیو عوامی خدمت سروسز پروگرام میں آئیں تاکہ ان کے مسائل افسران کی موجودگی میں موقع پرحل کئے جاسکیں

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں