بھکر، محرم الحرام میں انتظامی و سکیورٹی امور کی سخت ما نیٹرنگ کی جا رہی ہے،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 12 اگست 2021 23:58

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2021ء) محرم الحرام میں انتظامی و سکیورٹی امور کے انتظامات کی بھرپور انداز میں ما نیٹرنگ کی جا رہی ہے ، ضلع میں شر پسند عناصر کی بیخ کنی یقینی بنا نے کیلئے تمام متعلقہ ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں ، حسب سا بق محرم الحرام میں امن و محبت اور بھائی چارہ کی فضا کو متحد ہو کر بر قرار رکھا جا ئے ۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر سر گودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے دورہ بھکر کے مو قع پر ڈی سی آفس میں منعقدہ خصوصی اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہی ۔

اس مو قع پر ریجنل پو لیس آفیسر اشفاق احمد خان بھی موجو د تھے ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سید مو سیٰ رضا نے انتظاما ت محر م الحرام کے سلسلہ میں تفصیلی بر یفنگ دی ۔ خصوصی اجلاس میں ڈی پی او رانا طاہر رحمن خان ،اے ڈی سی جی عباس رضا ناصر ،اے ڈی سی ریو نیو محمد نصر اللہ خان سمیت تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز اور دیگر متعلقہ محکمہ جا ت کے سر براہان نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

کمشنر سر گو دھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے انتظامات محر م الحرام کے حوالہ سے خصوصی احکامات جاری کر تے ہو ئے کہا کہ امسال محرم الحرام میں گذشتہ ادوار کی نسبت جلوس و مجا لس کی سکیورٹی کیلئے فول پر وف انتظامات یقینی بنا ئے گئے ہیں ۔ تا کہ شر پسند عناصر کے مذمو م عزائم کو خاک میں ملایا جا سکے ۔اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر نے شرکاء کو ضلع کے جلوس و مجالس کی مجموعی تعداد اوراس سلسلہ میں کئے گئے انتظامات سے آگاہ کیا ۔

اجلاس سے ریجنل پو لیس آفیسر اشفاق احمد خان نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات کے حوالہ سے معمولی کو تا ہی کو بھی ہر گز معاف نہیں کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ جلوس و مجالس کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی پلان تر تیب دے دیا گیا ہے جس پر قا نون نا فذ کر نیوالے اداراے عملدآمد یقینی بنانے کیلئے بھر پور اقداما ت کر رہے ہیں ۔

ریجنل پو لیس آفیسر نے کہا کہ سو شل میڈیا پر اشتعال انگیزی اور نفرت آمیز لٹریچر کی تشہیر کر نے والوں کے خلاف بلا امتیا ز سا ئبر کرائم ایکٹ کے تحت فوری قانونی کا رروائی عمل میں لائی جا ئے گی اس ضمن میں سو شل میڈیا کیلئے تشکیل دی جا نیوالی خصوصی ٹیمیں تشہیری مواد کو مسلسل واچ کر رہی ہیں اور شر پسند عناصر کو فوری گر فتار کیاجا رہا ہے ۔

اجلاس سے کمشنر سر گو دھا ڈویژن ڈاکٹر فر ح مسعود نے خطاب کر تے ہو ئے مزید کہا کہ محرم الحرام کے دوران متعلقہ محکموں کی کارکردگی کو ڈپٹی کمشنرموئثر اندازمیں ما نیٹرکر یں اور اس ضمن میں ناقص کارکر دگی کے حامل افسران کا کڑامحاسبہ یقینی بنایا جا ئے گا ۔ انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو محرم الحرام کے حوالہ سے انتظامات کی بہتری کیلئے اہم ہدایات جاری کیں ۔

اجلاس میں ڈی پی او رانا طا ہر رحمن خان نے بر یفنگ دیتے ہو ئے سکیورٹی انتظامات کے حوالہ سے بتاتے ہو ئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سر چ آپریشن جاری ہیں ہو ٹلز کرائے کے مکانات اور مشکوک افراد پر کٹری نظر رکھے ہو ئے ہیںاس ضمن میں ضلعی محکمہ پولیس ہر لحاظ سے چوکنا ہے ۔ بعدازاں کمشنر سر گو دھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود اور ریجنل پو لیس آفیسر اشفاق احمدخان نے بھکر شہر کے محرم روٹس کا تفصیلی جا ئزہ لیا اس موقع پر ممبران امن کمیٹی سید سکندر رضا نقوی ، رانا آفتاب احمدخاں بھی موجود تھے ۔

کمشنر سرگودھا ڈویژن اور آرپی او نے محرم روٹس پر صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کا جا ئزہ لیا اور سکیورٹی کے حوالہ سے حساس مقامات کا بھی دورہ کیا اورممبران امن کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ کی طر ح اس سال بھی محرم الحرام میں امن و محبت اور رواداری کے اصول کو قائم رکھا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں