بھکر کے رہائشی ڈی ایس پی پرانی انارکلی لاہور سید ثقلین عباس شاہ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

منگل 24 اگست 2021 23:25

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2021ء) بھکر کے رہائشی ڈی ایس پی پرانی انارکلی لاہور سید ثقلین عباس شاہ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے،مرحوم سید ثقلین شاہ کی نماز جنازہ انکے آبائی گائوں مسلم کوٹ میں ادا کردی گئی۔ مرحوم کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ثقلین شاہ اپنی ذاتی گاڑی میں فیملی کے ہمراہ بھکر سے واپس لاہور جا رہے تھے۔ ٹوبہ جھنگ روڈ پر نزد پل اصحابہ جھنگ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی سے ایکسیڈنٹ ہونے سے موقع پر جاں بحق ہوگئے۔انکی بیوی کے بازو ٹوٹ گئے جبکہ ایک بیٹی عمر 17 سال 2 بیٹے 15سال اور 12 سال محفوظ رہے۔ترجمان پولیس کے مطابق موقع پر پولیس مصروف ہے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں