بھکر، ڈی پی او سید علی رضا کی ہدایت پر بھکر پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تسلسل سے جاری

بدھ 15 دسمبر 2021 17:59

بھکر۔15دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 15 دسمبر2021ء) :ڈی پی او  سید علی رضا کی ہدایت پر بھکر پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تسلسل سے جاری ہیں ۔اس ضمن میں ایس ایچ او  تھانہ دلیوالہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ  اشتہاری ملزم مسمی محمد صابر کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ بہل انسپکٹر سجاد احمد نت نے معہ ٹیم اشتہاری مجرم امان اللہ  کو گرفتار کرلیا۔ انچارج بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل ایس آئی وحید حسن لک نے معہ ٹیم  دوران چیکنگ کار نمبری 658-ABJ پر سوار ملزم  ابراہیم خان  کے قبضہ سے ایک عدد پسٹل 30بور معہ 15ضرب کارتوس برآمد کرلیے ۔ پولیس نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں