بھکر ،بس کی رکشہ کو ٹکر، ماں سمیت 2 بیٹیاں جاں بحق

جمعہ 25 مارچ 2022 00:22

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2022ء) بھکر میں بس کی رکشہ کو ٹکر لگنے سے ماں سمیت 2 بیٹیاں جاں بحق ہوگئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ بھکر میں دریا خان روڈ پر پیش آیا ، جہاں بس کی رکشے کو ٹکر لگنے سے ماں سمیت 2 بیٹیاں جاں بحق ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق ڈیڈ باڈیز کو ہسپتال منتقل کردیا ہے البتہ مبینہ طور پر مشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دی ہے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ نجی کمپنی کی بس سرگودھا سے بھکر آرہی تھی۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں