بھکر ،بس میں مسافر خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

اتوار 3 جولائی 2022 17:50

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2022ء) بھکر سے کراچی جانے والی بس میں مسافر خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔متاثرہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ کنڈیکٹر نے اسے بس میں زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون بھکر سے کراچی جا رہی تھی، خاتون نے جام پور پہنچکر پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے بس کنڈیکٹر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ،واقعہ کے حوالے سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں