بھکر میں سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی گاڑی حادثے کا شکار

بھکر کے علاقے دریا خان میں قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی گاڑی ایک کار سے ٹکرا گئی

جمعرات 14 جولائی 2022 23:46

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2022ء) بھکر کے علاقے دریا خان میں قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی گاڑی ایک کار سے ٹکرا گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قاسم سوری سمیت گاڑی میں سوار تمام افراد محفوظ رہے۔قاسم سوری پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی90 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرنے جا رہے تھے جب حادثہ پیش آیا۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں