ڈپٹی کمشنر بھکر کاسستے آٹا ڈپومیں ہلاک ہونے والے شخص کے بارے میں وضاحتی بیان

ہفتہ 25 مارچ 2023 18:00

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2023ء) ڈپٹی کمشنر بھکر ڈاکٹر نور محمد اعوان نےنوتک میں الٰہی بخش نامی شخص جو بستی چدھڑ کا رہائشی تھا کی ہلاکت کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ نوتک میں فری آٹا سیل پوائنٹ پر الہیٰ بخش نامی شخص اپنی باری پر آٹا وصول کرکے پوائنٹ کے احاطہ سے باہر قریبی گلی میں اچانک گرے اور انہیں ہارٹ اٹیک ہوا جس کے بعد ریسکیو 1122 نے موقع پر طبی امداد دی مگر وہ جانبر نہ ہوسکا ،واقعے کی اطلاع ملتے ہی مجھ سمیت ڈی پی او محمد نوید موقع پر پہنچے اور جانبحق شخص کے ورثاء سے بھی ملاقات کی، اس ضمن میں لواحقین کی جانب سے بتایا گیا کہ ہمارے والد الہیٰ بخش جنکی عمر 66 برس تھی عرصہ دراز سے امراض قلب میں مبتلا تھے ، گلی میں اچانک دل کا دورہ پڑا اور موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔

\378

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں