بھکر:ضلع بھر میں مفت آٹا کی شہریوں میں تقسیم کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد نوید کا عوام دوست اور متحرک کردار ناقابل فراموش ہے : ڈی پی او

اتوار 26 مارچ 2023 20:05

-بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2023ء) ضلع بھر میں مفت آٹا کی شہریوں میں تقسیم کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد نوید کا عوام دوست اور متحرک کردار ناقابل فراموش ہے ۔ آج آٹا کے پوائنٹس پر اس وقت قابل توجہ منظر نظر آیا جب ایک بزرگ خاتون نے معلومات کے حوالے سے ڈی پی او کو مخاطب کیا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد نوید قریشی انتہائی عاجزی اور انکساری کے ساتھ مودبانہ رویہ سے بزرگ خاتون سے ہمکلام ہوئے اور بزرگ خاتون کو ان کی ضروری معلومات فراہم کی ۔

اس موقع پر ڈی پی او نے خاتون کو پہلی فرصت میں مفت آٹا فراہم کرایا اور اپنے تاثرات میں بتایا کہ ڈی پی او بھکر محمد نوید وزیراعظم پاکستان فری آٹا سکیم کے تحت ضلع بھر میں قائم ہونے والے تمام آٹا پوائنٹس پر بزرگ شہریوں کے لیے علیحدہ کانٹر قائم کیے گئے ہیں جس کا بنیادی مقصد معاشرے میں موجود بزرگ شہریوں کی سہولت کو یقینی بناتے ہوئے ان کے حقوق کا تحفظ ہے ۔

(جاری ہے)

آٹا کے پوائنٹس پر تمام آنے والے شہریوں کو سیکورٹی کے ساتھ ساتھ دیگر زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے پولیس ڈیپارٹمنٹ بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے ۔ تمام سینٹر کا میں خود جائزہ بھی لے رہا ہوں ۔ جہاں پر نظم و ضبط کو یقینی بنایا گیا ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام ضلعی افسران اور ملازمین کو معاشرے کے غریب اور معاشی طور پر محروم طبقہ کا بطور خاص خیال رکھنا چاہیی

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں