دریا خان ،ٹی ایچ کیو میں سرجیکل بلاک نے کام شروع کر دیا

منگل 27 ستمبر 2016 21:48

دریا خان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء)ٹی ایچ کیو دریا خان میں سرجیکل بلاک نے کام کرنا شروع کر دیا عرفان اللہ خان نیازی اور ای ڈی او ہیلتھ بھکر ڈاکٹرراؤمحمد سلیمان نے افتتاح کیا اس سلسلہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر دریا خان مقبول اعجاز ایم ایس ٹی ایچ کیو دریا خان سفیر حسین بخاری ایم ایس ڈی ایچ کیو بھکر ڈاکٹر محمد ندیم کے علاوہ دیگر ڈاکٹرز اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی تقریب سے ایم ایس سفیر حسین بخاری،اے سی مقبول اعجاز ،ای ڈی او راؤ محمد سلیمان اور عرفان اللہ خان نیازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایچ کیو دریا خان میں سرجیکل وارڈ کے بننے سے یہاں کے عوام کو علاج معالجہ کی جدید سہولیات میسر آئیں گی اور مقامی سطح پر میجر آپریشن کئے جا سکیں گے ضلعی ہیڈ کواٹر کے بعد یہاں ٹی ایچ کیو میں یہ سہولیات میسر ہوں گی جبکہ ٹی ایچ کیو میں جنرل ڈیوٹی کیلئے میڈیکل آفیسرز کی کمی کو جلد پورا کر لیا جائے گا اور محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے مطلوبہ آسامیوں پر تقرری عمل میں لائی جائے گی سرجیکل وارڈ مرحوم ایم پی اے نجیب اللہ خان نیازی کا خواب تھا جو آج پورا ہو چکا ہے اور ان کے عوامی خدمت کے ویژن کے مطابق ایم پی اے انعام اللہ خان نیازی حلقہ کی عوام کی فلاح کیلئے کام کر رہے ہیں جن کا فوکس تعلیم اور صحت ہے بعدازاں مہمانان نے سرجیکل وارڈ میں افتتاح کرتے فیتہ کا ٹا اور تختی کی نقاب کشائی بھی کی گئی ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں