تھانہ دلیوالہ پولیس کا سرچ آپریشن ،اشتہاریوں سمیت 14ملزمان گرفتار

منگل 17 جنوری 2017 21:34

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) تھانہ دلیوالہ پولیس کا سرچ آپریشن ،اشتہاریوں سمیت پرچی جوئے اور ناجائز اسلحہ کے 14ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطا بق تھانہ دلیوالہ پولیس نے ایس ایچ او تھانہ دلیوالہ فاروق احمد خان کی سر براہی میں مختلف کارروائیاں کرتے ہوے 2عدالتی مفرور اور 6اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا اور تین ملزمان کے قبضہ سے 2رپیٹر گنز،1بندوق بارہ بور بمعہ کارتوس،1 تیس بور پسٹل برآمد کرکے حراست میں لے لیا جبکہ دوران سرچ آپریشن 4افراد کو پرچی جوئے فروخت کرتے ہوے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں