بھکر کے مزید 5 مراکز صحت میں24 گھنٹے سروسز شروع کرنے کی منظوری

منگل 24 جنوری 2017 23:30

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء)حکومت پنجاب نے ایم سی ایچ پروگرام کے تحت ضلع کے پانچ مزید بنیادی مراکز صحت میں دن رات بلاناغہ سروسز شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے جو ماں اور بچے کی بہتر صحت کیلئے مطلوبہ سہولیات چوبیس گھنٹے فراہم کریں گے،یہ بات آئی آرایم این سی ایچ پروگرام کے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر رائومحمد سلیمان زاہد نے ضلع میں ایم سی ایچ پروگرام کے تحت ماں اور بچے کی صحت کیلئے فراہم کی جانیوالی سہولیات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہی،انہوں نے بتایاکہ قبل ازیں ضلع کے دس مختلف بنیادی مراکز صحت میں/7 24سروسز فراہم کی جارہی ہیں اورحکومت پنجاب کی منظوری سے مذکورہ کیٹیگری میں شامل کیے گئے پانچ مزید بنیادی مراکز صحت کی بدولت/7 24سروسز کے حامل مراکز صحت کی تعداد 15ہوجائیگی،ڈاکٹر رائومحمد سلیمان زاہد نے بتایا کہ/7 24ایم سی ایچ سروسز کی فراہمی کیلئے منتخب کیے گئے پانچ مزید مراکز میں -47ٹی ڈی اے،کچی شہانی،گوہروالا،حسن والا اور-63ڈی بی کے بنیادی مراکز صحت شامل ہیں جن میں ایم سی ایچ سروسز کی چوبیس گھنٹے فراہمی کیلئے انتظامات کوتیزی سے مکمل کیاجارہاہے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں