بھکر،ایگزامینیشن کمیشن کی امتحانات کو شفاف بنانے کیلئے ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ

منگل 31 جنوری 2017 20:55

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2017ء) پنجاب ایگزامینیشن کمیشن لاہور کے سالانہ امتحان 2017 کو شفاف بنانے کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر پیک لاہور نے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور دپٹی ڈائریکٹر چیف منسٹر مانیٹرنگ فورس کی ہدایات کی روشنی میںگورنمنٹ ماڈل ہائی سکول بھکر میں پنجاب ایگزامینیشن کے ماسٹر ٹرینرمحمد ابراھیم نے ضلع کے جملہ ایم ایز کوایک روزہ ٹریننگ کروائی اس موقع پر سینئرڈیٹاپروسیسرڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفس بھکرشہبازحسن بھی موجود تھے۔

ماسٹر ٹرینر نے کہا کہ کلاس پنجم اور ہشتم کے امتحانات2017کوہرلحاظ سے شفاف بنانے کیلئے اس کی براہ راست مانیٹرنگ کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اوراس سلسلہ میں ایم ایز کیلئے ضابطہ مقرر کردیا گیا ہے جس میں ایک ایم ای اے روزانہ دو سنٹروں کا وزٹ کرے گا،پہلے امتحانی سنٹر پر امتحان شروع ہونے سے آدھا گھنٹہ پہلے موجود ہوگا اور تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ قیام کریگا اور اپنے سامنے سوالیہ پیپر اور جوابی کاپیاں کھلوائے گا اور ان کی اپنی موجودگی میں گنتی کروائے گا اور اسی طرح دوسرے سنٹر کے وزٹ کے موقع پر پرچوں کی پیکنگ تک سنٹر پر موجود رہے گا ، ہر امتحانی سنٹر پر موجود ایس ایف فائیو اور آر آئی ایف ون فارم پر اپنی رائے تحریر کریگا ، روزانہ کی بنیاد پر آن لائن رپورٹ متعلقہ حکام کو ارسال کریگا، کسی قیمت پر سوالیہ پرچوں کی فوٹو نہیں لے گا ،بے تربیت انداز میں سنٹرمیں موجود کم از کم دس امیدواروں کی شناخت چیک کریگا ، نقل کی صورت میں ایم ای فوراً یو ایم سی ون فارم پر رپورٹ تحریر کرکے پیک اور ڈسٹرکٹ کنٹرولر امتحانات کو ارسال کریگا۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں