ڈپٹی کمشنر بھکر ڈاکٹر سید بلال حیدرکا رورل ہیلتھ سنٹر جنڈانوالہ کا دورہ، علاج معالجے کی سہولیات کا معائنہ کیا

منگل 31 جنوری 2017 22:25

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2017ء) ڈپٹی کمشنر بھکر ڈاکٹر سید بلال حیدرکا جنڈانوالہ کاپہلا دورہ کیا،انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر جنڈانوالہ کو چیک کیا اس موقع پر ایس ایم او ڈاکٹر محمدرمضان نے انھیں بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر نے ایس ایم او وعملے کو ہدایت کی کہ عوام کو طبی ریلیف کی بروقت اور دیلیز پر فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں حکومت پنجاب عوام کوسستے اور معیاری علاج ومعالجے کی جدید سہولیات کی فراہمی کے لئے ہیلتھ سیکٹر کوکثیر فنڈز فراہم کر رہی ہے اس سلسلہ میں اب کوئی غفلت یاسستی برداشت نہیں کی جائے گی ہسپتال آنے والے مریضوں کوہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں اور ہسپتال میں صفائی کامثالی نظام ہو ناچاہئے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سیدبلال حیدر نے میونسپل کمیٹی جنڈانوالہ کے دفتر کا دورہ کیا اس موقع پر چیئرمین رانا محمدسلیم ،وائس چیئرمین حاجی عطا محمد خان خنان خیل اور چیئرمین یوسی علی خیل امیر اعظم خان خنان خیل ،چیف آفیسر ظفر چٹھ نے ان کااستقبال کیا ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی جنڈانوالہ کے نئے آفس کی تعمیر کے لئے جگہ کا معائنہ کیا اور چیئرمین رانا محمد سلیم کو یقین دلایا کہ عمارت کی تعمیر سمیت دیگر امور میں ان سے ہر ممکن تعاون کیا جائے انہوں نے کہا جلداز جلد نقشہ بنا کر ارسال کیا جائے تاکہ فوری کام شروع کروایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ضلع میں قائم ہونے والی میونسپل کمیٹیوں کے دفاتر کی عمارات کی جلد از جلد تعمیر ان کی پہلی ترجیح ہے اس موقع پر چیئرمین ووائس چیئرمین نے ڈپٹی کمشنر کو میونسپل کمیٹی کودرپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چیئرمین سے بھرپور تعاون کیا جائے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی گائیڈلائن کے مطابق بلدیاتی اداروں کو عوامی مسائل سے عہدہ برا ہونے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا انہوں نے کہا ہماری کوشش ہے کہ تین ماہ میں میونسپل کمیٹی جنڈنوالہ کی عمارت کو مکمل کیا جائے اس موقع پراے ڈی ایل جی بھکر حبیب اللہ خان بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ رانا ندیم اقبال سنیئر کلرک میونسپل کمیٹی ،مرید عباس خان بلوچ گرداور محکمہ مال و دیگر اہلکار بھی موجودتھے ۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں