سرکاری و نجی ایمبولینس گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل ریسکیو1122آفس میں جاری

پیر 13 فروری 2017 15:02

بھکر۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2017ء)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرسرکاری و نجی ایمبولینس گاڑیوں کی رجسٹریشن ریسکیو1122آفس میں جاری ہے، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرانجینئر نوید اقبال نے کہا کہ حکومت پنجاب نے تمام سرکاری وینم سرکاری صوبائی اداروں کو پابندکیا ہے کہ وہ کسی ایمرجنسی گاڑی و ایمبولینس کی خریداری پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122کی مشاورت و منظوری کے بغیر نہیں کریں گے، اس کے علاوہ کسی بھی ضلع میں موجود تمام ایمبولیسز خواہ وہ کسی بھی شخص یا ادارے کی ملکیت ہیں پنجاب ایمرجنسی سروس ایکٹ 2006 کے تحت پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 سے رجسٹر ہونگی، اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے ہدایات محکمہ صحت ،ہسپتالوں،پولیس،محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ آفیسر کو جاری کیا گیا ہے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں