بھکر، زرعی مشاورتی کمیٹی میں کسانون کی پیش کردہ تجاویز وسفارشات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،ڈپٹی کمشنر سیدبلال حیدر

بدھ 15 فروری 2017 22:41

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2017ء)ڈپٹی کمشنر سیدبلال حیدر نے کہاہے کہ ضلعی زرعی مشاورتی کمیٹی کسانوں کی فلاح وبہبود اوران کے مسائل کے حل کیلئے اہم فورم ہے اور ضلع کی بھرپور زرعی ترقی کے ضمن میں اس فورم پر پیش کردہ تجاویز وسفارشات پر ترجیحاًعملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے یہ بات ضلعی زرعی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں اے ڈی سی ریونیو حافظ احمد طارق،اسسٹنٹ کمشنرز،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) ،زراعت سے متعلقہ دیگر شعبوں کے افسران،کسان بورڈ ،فرٹیلائزرز ،پیسٹی سائیڈز ڈیلرز ایسوسی ایشنز،شوگر ملزدریاخان کے نمائندگان اورکمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت(توسیع)کو ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے کسان پیکج کے تحت کسانوں کی رجسٹریشن کو بھرپور انداز میں تیز رفتار بنایا جائے اور اس ضمن میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں کسانوں کی شرکت بڑھانے کی ضرورت پر زوردیاتاکہ ضلع کی زرعی ترقی اور کسانوں کی فلاح وبہبود کیلئے زیادہ سے زیادہ سفارشات مرتب کرکے ان پر فوری عملدرآمد کیاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ ان سفارشات پر عملدرآمد کے سلسلہ میں شعبہ زراعت کے جملہ شعبوں کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھی جائے گی تاکہ ضلع کے کسانوں کی خوشحالی کیلئے سفارش کردہ اقدامات کی جلداز جلد تکمیل یقینی بنائی جاسکے۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے کہاکہ ضلعی زرعی مشاورتی کمیٹی کااجلاس ہر ماہ باقاعدگی سے منعقد کیاجائے گاجس میں گذشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیاجائیگا۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں