بچوں کی تعلیم کیلئے خدمت کارڈز کے اجراء کاسوفیصد عمل مکمل کیاجائے ، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 18 فروری 2017 16:36

بھکر۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء) حکومت پنجاب کی طرف سے بھٹہ مزدوروں کے بچوں کی مفت تعلیم کیلئے متعارف کرائے گئے ترغیبی پیکج کے تحت ضلع میں بھٹہ مزدوروں کو خدمت کارڈز کے اجراء کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکولوں میں بھٹہ مزدوروں کے داخل شدہ 5600سے زائد بچوں کے والدین کو خدمت کارڈزکااجرا ء جلدازجلد مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ لیبر کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرنے بھٹوں پرچائلڈ لیبر کے خاتمہ ،بھٹہ مزدوروں کو ان کے بچوں کی مفت تعلیم کیلئے پڑھو پنجاب -بڑھوپنجاب پروگرام کے تحت خدمت کارڈز کے اجراء اوربھٹہ مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے دیگر امور کاتفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر کو ہدایت کی کہ محکمہ تعلیم کے متعلقہ افسران سے قریبی رابطہ کے تحت بھٹہ مزدوروں کے بچوں کی تعلیم کیلئے خدمت کارڈز کے اجراء کاسوفیصد عمل مکمل کیاجائے اورچائلڈ لیبر کامکمل خاتمہ حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق یقینی بنایاجائے۔

انہوں نے چائلڈ لیبر کے خاتمہ کے ضمن میں احسن کارکردگی یقینی بنانے کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے بھٹوں پرچیکنگ کے عمل میں اسسٹنٹ کمشنرز،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر،آئی بی اورسپیشل برانچ کے متعلقہ افسران کے مابین کامل ربط برقرار رکھنے کی ہدایت کی اورکہاکہ بھٹوں پر کام کرنیوالے 14سال سے کم عمر بچوںکے بارے میں مفصل رپورٹ پیش کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں