عوام کے جان ومال کی حفاظت پولیس کااولین فرض ہے‘ڈی پی او بھکر

بدھ 22 فروری 2017 16:52

بھکر۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) عوام کے جان ومال کی حفاظت کرنا پولیس کااولین فرض ہے ‘تما م پولیس افسران وملازمین الرٹ ہوکر ڈیوٹی سرانجام دیں‘پولیس نے پہلے بھی ہر قسم کے حالات میں دلیری اور جرات مندی سے ڈیوٹی کی ہے اور فرض کی انجام دہی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ تک پیش کیااور انشاء اللہ پولیس آئندہ بھی کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرخالد مسعود نے پولیس لائن میں جنرل پریڈ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے پولیس کے دستوں سے سلامی لی ‘انہو ںنے اس موقع پر پولیس ملازمین کے مسائل بھی سنے اورحل کرنے کیلئے احکامات جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں