میو نسپل کمیٹی دریا خان کا6کروڑ سے زائد کا بجٹ منظور، نیا ٹیکس نہیں لگا یا

بدھ 22 فروری 2017 23:27

بھکر۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) میو نسپل کمیٹی دریا خان کا6کروڑ سے زائد کا بجٹ منظور،کو ئی نیا ٹیکس نہیں لگا یا گیا،تفصیلا ت کے مطا بق تحصیل میو نسپل کمیٹی دریا خا ن میں چیئرمین منصو ر خا ن نیا ز ی اور وا ئس چیئر مین محمدطاہر کی زیر صدار ت تحصیل ممبرا ن کا بجٹ اجلاس منعقد ہو ا جس میں 6کروڑ11لاکھ 70 ہزار رو پے تخمینہ بجٹ متو قع آمد ن رکھا گیا ہے جس میں آمد ن جا ئید ا د منتقلی ٹیکس ،گو رنمنٹ گرا نٹ ،آمد ن و تعمیر ات و کمر شلا ئز یشن فیس آمدن اڈا فیس،اور اربن پرا پر ٹی ٹیکس کی مد میں رقوم مختص کی گئی ہیں ، اسی طرح ملا زمین کی تنخوا ہو ں کی مد میں 4کر و ڑ 58لا کھ 81ہزار روپے میں جبکہ تر قیا تی کا موں کیلئے 48لا کھ 50ہزار روپے اور ذمہ داریوں کی مد میں 57لا کھ رقم مختص کی گئی ہے، بحث کے بعد بجٹ کو منظو ر کر لیا گیا،اجلا س میں نا درا آفس دریا خا ن میں بنا ئے جا نیوالے شنا ختی کا رڈ اور ب فارم کی کم سے کم فیس کے اجراء کو یقینی بنا یا جا ئے تا کہ کم آمد ن اور متوسط طبقہ کو ریلیف ملے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے قرار داد کی کا پی وزیر اعلی پنجا ب،وزار ت داخلہ اور نا درا افسرا ن کو بھیجی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں