ڈی پی اوکا تھانہ صدر بھکر کا دورہ ،صفائی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا

بدھ 22 فروری 2017 23:27

بھکر۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) ڈی پی او بھکر خالد مسعود چوہدری کا تھانہ صدر بھکر کا اچانک دورہ ،صفائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا، تفصیل کے مطابق ڈی پی او خالد مسعود چوہدری نے تھانہ صدر بھکر کادورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے تھانہ کے فرنٹ ڈیسک کا بھی معائنہ کیا اور وہاں موجود سائلین سے ملازمین کے رویہ بارے دریافت کیا، ڈی پی اونے تھانہ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور ملازمین سے ان کے مسائل بھی دریافت کیے، خالد مسعود چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کا فرض ہے کہ وہ سائلین کو جلد اور سستا انصاف مہیا کرے ، اس ضمن میں سب ملازمین کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،ڈی پی او نے تھانہ کی بیرکس اور ریکارڈ بھی چیک کیا۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں