ڈپٹی کمشنرکی ضلع میں تمام شعبوں کی زیر عمل ترقیاتی سکیموں کی معیاری اور تیز رفتار تعمیر و تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

اتوار 26 فروری 2017 13:43

بھکر۔26 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء)ڈپٹی کمشنر سید بلا ل حیدر نے ضلع میں تمام شعبوں کی زیر عمل ترقیاتی سکیموں کی معیاری اور تیز رفتار تعمیر و تکمیل یقینی بنانے کیلئے تعمیراتی محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ متعلقہ دائرہ کار کی ترقیاتی سکیموں پر ویجی لینس اینڈ مانیٹرنگ تواترکیساتھ برقرار رکھی جائے تاکہ تعمیراتی کاموں میں تاخیر و التواء کاعنصر پیدا نہ ہونے پائے۔

انہوں نے یہ ہدایات ضلع میں سیکٹورل ڈویلپمنٹ سکیمز پر عملدرآمد کے جائزہ کیلئے منعقد اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے جاری کیں ۔اجلاس میں تعمیراتی و انتظامی محکموں کے افسران نے شرکت کی اور متعلقہ شعبوں کی جاری ترقیاتی سکیموں پر اب تک کی گئی پیش رفت کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد میں مقررہ معیار تعمیر کو پوری طرح ملحوظ رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے افسران کو تاکید کی کہ ترقیاتی سکیموں کی موقع پر انسپکشن باقاعدگی سے کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ تعمیراتی و انتظامی محکمہ جات آپس میں قریبی رابط استوار رکھیں تاکہ ترقیاتی امور مقررہ ترجیحات کے مطابق تکمیل پا سکیں ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ترقیاتی عمل کو نقائص سے پاک بنانے کیلئے کوالٹی آف ورک پر کڑ ی نظر رکھی جائے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں