پولیس نے 90 لٹرشراب برآمد کر کے چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا

پیر 27 فروری 2017 14:25

بھکر۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 90لٹرشراب برآمد کر کے 6 ملزمان کوگرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس دریاخان کے اے ایس آئیز محمد عابد، غلام عباس، نذیراحمد نے ملزم محمد شکیل، خالد اقبال، محمد اسماعیل سے 50لٹرشراب، جبکہ تھانہ صدر دریاخان کے اے ایس آئیز اللہ نواز خان، اکرام اللہ، ملازم حسین نے احسان اللہ، مٹھو، اور ریاض سے 40لٹر شراب برآمد کر کے گرفتار کر لیا,جبکہ تھانہ صدر پولیس دریاخان کے ایس ایچ او راجہ عبدالعزیز نے سی ٹی ڈی ، ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس اورپولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کہاوڑ نشیب کا خصوصی سرچ اپریشن کیا اس دوران آٹھ افراد کو مشکوک سرگرمیوں میں گرفتار کیا گیا جبکہ 42افراد کو بائیو میٹرک تصدیق کے بعد چھوڑ دیا گیا مشکوک افراد کو پولیس نے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں