حکومت پنجاب تعلیم کے فروغ کیلئے مسلسل جدوجہد کررہی ہے،سید اشفاق حسین بخاری

منگل 28 فروری 2017 16:12

بھکر۔28 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) حکومت پنجاب تعلیم کے فروغ کیلئے مسلسل جدوجہد کررہی ہے، جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد طلباء کی ذہنی نشوونما کے علاوہ اُن کی صلاحیتوں کو پالش کرنے کا بہترین موقع ہے۔ یہ بات ڈپٹی سیکرٹری پلاننگ حکومت پنجاب سید اشفاق حسین بخاری اور ڈائریکٹر کالجز سرگودھا ڈویژن رانا محبوب احمد نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بھکر کے 52 ویں سالانہ سپورٹس مقابلہ جات کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر پرنسپل ادارہ پروفیسر دلدار حیدر خان ، چیئرمین سپورٹس کمیٹی پروفیسر چوہدری امجد سعید نے بھی خطاب کیا، تقریب میں پرنسپلز ، اساتذہ ، ڈاکٹر، وکلاء ، کونسلرز،صحافیوں، تاجران اورمعززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری پلاننگ پنجاب سید اشفاق حسین بخاری نے کہا کہ بھکر میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سے میری پرانی یادیں وابستہ ہیں، یہاں کے بچوں کی بہترین پرفارمنس سے معلوم ہوا کہ یہ دھرتی بڑی ذرخیز ہے ،جنوبی پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لیے صوبائی حکومت پوری توجہ دے رہی ہے ، ڈائریکٹر کالجز سرگودھا محبوب احمد رانا نے کہا کہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بھکر کا سالانہ سپورٹس فیسٹیول اس بات کی غمازی ہے کہ یہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کو صحت مند شہری بنانے کے لیے بھی پوری توانائیاں صرف کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں