تھانوں میں فرنٹ ڈیسک کے قیام سے عوام کو بھرپور ریلیف ملنے لگا

منگل 28 فروری 2017 21:42

بھکر۔28 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء)تھانوں میں فرنٹ ڈیسک کے قیام سے عوام کو بھرپور ریلیف ملنے لگا، تھانہ جنڈانوالہ میں فرنٹ ڈیسک کے قیام کے بعد پہلے دوماہ میں 70درخواستیں فرنٹ ڈیسک کو موصول ہوئیں، فرنٹ ڈیسک جنڈانوالہ کے انچارج ملک جمشید نے بتایا کہ فرنٹ ڈٰٰٰیسک پر موصول ہونے والی درخواستوں کو آن لائن ڈیل کیا جاتا ہے اور شکایت کندہ کو لمحہ بہ لمحہ اس کی پیش رفت سے آگاہ رکھا جاتا ہے، انہوں نے کہا فرنٹ ڈیسک پر آنے والے سائلوں کو مکمل ریلیف مل رہا ہے، انہوں نے کہا سائلین کی درخواستوں کا مکمل ریکارڈ رکھا جاتا ہے، انہوں نے کہا عوام کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے فرنٹ ڈیسک کے ذریعے تھانہ کلچر میں واضح تبدیلی نظر آ رہی ہے، انشاللہ وقت کے ساتھ ساتھ اس میں مزید بہتری بھی آئے گی۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں