مسائل کے فوری حل کیلئے ڈسٹرکٹ ایڈووکیسی فورم کو مزید فعال بنانا ہوگا ،شہباز بخاری

پیر 6 مارچ 2017 21:56

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2017ء)عوام کے مسائل کے فوری حل کیلئے ڈسٹرکٹ ایڈووکیسی فورم کو مزید فعال بنانا ہوگا یہ بات ایمپاورمنٹ وائس اکانوٹیبلٹی بیٹر ہیلتھ نیوٹریشن(EVABHN) کے صوبائی کوارڈی نیٹر شہباز بخاری نے ڈی ایچ او آفس میں ڈسٹرکٹ ایڈووکیسی فورم کے کور ممبران کی میٹنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد نواز خان بلوچ ریٹائرڈ پرنسپل ملک گل امیر ، ڈسٹرکٹ بلائنڈ ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر ملک ظفر اقبال ، یونس اولکھ اور پراجیکٹ آفیسر مہوش بھی موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ایڈووکیسی فورم کا ہیلتھ کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اس میں مزید بہتری لانے کیلئے بحث اور تجاویز پیش کی گئیں تاکہ عوام میں شعورپیدا کیا جائے تاکہ وہ عوام میں شعور پیدا کرنے کیلئے اپنی آواز متعلقہ فورم تک پہنچا سکیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایڈووکیسی ممبرز شپ کا بھی از سر نو جائزہ لیا گیا اوریہ بات طے پائی کہ بلدیاتی ادارے فعال ہو چکے ہیں اس لیے بلدیاتی ممبران کو بھی ڈسٹرکٹ ایڈووکیسی فورم میں شامل کیا جائے کیونکہ مستقبل میںان ممبران کی اہمیت بڑھ جائے گی ، میٹنگ میں اس بات کا بھی جائزہ لیا گیا کہ حکومت کی طرف سے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو فراہم کردہ فنڈز کو کیسے استعمال میں لا کر اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کیا جائے میٹنگ میں یہ تجویز بھی دی گئی کہ جنرل میٹنگ کے دوران تمام ممبران کو اظہار خیال کا موقع دیا جانا چاہیے اور ان کی طر ف سے دی جانیوالی تجاویز کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ ترتیب دیا جانا چاہیے میٹنگ میں تمام کور ممبران نے متفقہ طور پر تجویز دی کہ ضلعی کوارڈی نیٹر سمیت DAF کے تمام ممبران کو ریفریشر کورس کرایا جائے تاکہ ان کی کارکردگی میں اضافہ ہو۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں