بھکر،عالمی یوم خواتین یونیورسٹی آف سرگودھا ،سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام واک کا اہتمام

بدھ 8 مارچ 2017 21:37

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2017ء) عالمی یوم خواتین کے موقع پر یونیورسٹی آف سرگودھا کے بھکر کیمپس میں عوام دوست فاونڈیشن اور سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام ایک واک کا اہتمام کیا گیا جس میں بھکر کیمپس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ذاہد چوہان،عوام دوست فاونڈیشن بھکر کے پروگرام کوآرڈینیٹر ملک احمد خان ،سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر محمد فاروق کے ہمراہ یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس اور عوام دوست فاونڈیشن کے سٹاف نے بڑی تعداد نے حصہ لیا۔

واک کا آغاز ایڈمن بلاک سے کیا گیااور کیمپس کے تمام حصوں سے ہوتے ہوے واپس وہیں پر اختتام پذیر ہوئی۔اس موقع پریو نیورسٹی آف سرگودھا کے بھکر کیمپس کے ڈائریکٹر پروفیسرڈاکٹر زاہد چوہان نے سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ اور عوام دوست فاونڈیشن کی جانب سے ریلی کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا اس نوعیت کی سرگرمیوں سے نا صرف سٹوڈنٹس کی صلاحیتوںمیں نکھار پیدا ہوتا ہے بلکہ انکو بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ اسلام نے عورت کو سب سے پہلے عزت اور احترام دیا ہے۔ ہمیں امریکہ اور یورپ کی اندھی تقلید کی بجائے اپنی اقدار اور روایات کے تحت عورت کے مقام کو سمجھنا چاہیے اور ریاست کو وہ سب حقوق دینے چاہیںجن کی وہ مستحق ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے انتہائی خوشی کی بات ہے کہ آج بھکر جیسے پسماندہ علاقہ میں نوجوان لڑکیاں تعلیم حاصل کرنے میں لڑکوں سے آگے نکل گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھکر کیمپس میں اس وقت 60%سٹوڈنٹس لڑکیاں ہیں اور دیہی علاقے کی لڑکیوں کے لیے عنقریب ایک ہاسٹل بھی تعمیر کیا جائیگا جس میں 400 لڑکیاں داخل ہوسکیںگی اور امید ہے کہ اس کے بعد یہ تعداد مزید بڑھ جاے گی۔انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کو ہر شعبے میں اپنی صلاحییتں منوانے کے لیے آگے آنا چاہیے اور معاشرتی ، معاشی اورد یگر شعبوں میں اپنی کامیابیوں کاسفر جاری وساری رکھنا چاہیے تاکہ دنیا کو معلوم ہو سکے کہ ایک اسلامی ممالک کی خواتین ترقی کی دوڑ میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں