بھکر: گراں فروشوں ، غیر قانونی ڈیزل ایجنسیوں کیخلاف کریک ڈائون

مختلف دوکانداروں کو 40ہزار روپے جرمانہ، غیر قانونی کمپیوٹرائزڈ کنڈے نہ لگانے پر مقدمات درج

بدھ 15 مارچ 2017 21:41

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2017ء) اسسٹنٹ کمشنر بھکر علی اختر سیف اللہ کا گراں فروشوں اور غیرقانونی ڈیزل ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈائون مختلف دوکانداروں کو 40ہزار روپے جرمانہ جبکہ تین غیر قانونی ڈیزل ایجنسیوں اور ایک غیرقانونی کمپیوٹرائزڈکنڈے کے ملک کے خلاف پولیس تھانہ صدر میں مقدمہ درج کروا دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق علی اختر سیف اللہ نے کوٹلہ جام کے علاقہ میں مختلف دوکانداروں کی دوکانوں کوچیک کیا ریٹ لیسٹ آویزاں نہ ہونے اور اشیاء خردونوش کو زائد نرخوں پر فروخت کرنے پر مختلف دوکانداروں کوپرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے چالیس ہزار روپے جرمانہ کر دیا ۔

اس طرح دریاخان کوٹلہ جام روڈ پر قائم ظفر اقبال،ظہور حسین خان ولد غلام علی اور محمد رمضان ولد محمد سلطان پر غیر قا نونی ڈیزل ایجنسی چلانے پراورسید مطلوب حسین شاہ ولد کاظم حسین پر غیرقانونی کمپیوٹرائزڈ کنڈا چلانے پر پولیس تھانہ صدر میں پٹرولیم ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کروادی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں