غیر معیاری گوشت فروخت کرنے وا لوںکیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک

جمعرات 16 مارچ 2017 16:13

بھکر۔16 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2017ء)ضلع بھر میں غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ،انسانی صحت سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نبی نے صحافیوں سے ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے ضلع بھر سے قصابوں کے خلاف شکایات موصول ہورہی تھی جس پر عوام کو غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کیخلاف کارروائی عمل لا ئی جائے گی اور ایسے غیر اخلاقی اور غیر قانونی فعل کے مرتکب قصابوں کو حوالات کی سلاخوں کے پیچھے ڈالا جائے گا،انہوں نے قصابوں کو خبردار کیا کہ وہ ایسے فعل کے مرتکب ہوکر قانون کی خلاف ورزی ہرگز نہ کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں