بھکرمیں بس کی موٹر سائیکل رکشے کو ٹکر سے 8 افراد جاں بحق‘ جاں بحق ہونے والوں میں خاتون، 2 بچے اور 5 مرد شامل

اتوار 19 مارچ 2017 15:11

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مارچ2017ء) دریا خان روڈ پر تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل رکشے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خاتون اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ بھکر کے علاقے دریا روڈ پر تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل رکشے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر موٹر سائیکل رکشے پر چڑھ دوری جس کے نتیجے میں خاتون اور 2 بچوں سمیت 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جب کہ حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو بھکر منتقل کیا جہاں 3 مزید زخمی دوران علاج دم توڑ گئے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ سے عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کر لئے گئے ہیں جب کہ ڈرائیور کی گرفتاری کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کر کے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جلد ہی ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں