ڈپٹی کمشنر بھکرکی فروغ تعلیم پروگرام پرعملدرآمد برقرار رکھنے کی ہدایت

جمعرات 30 مارچ 2017 16:23

بھکر۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر بھکرسید بلال حیدر نے حکومت پنجاب کے فروغِ تعلیم پروگرام پر عملدرآمد برقرار رکھنے کی ضرورت پر زو دیا ہے ۔۔انہوں نے یہ ہدایات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ضلع بھرکے ایجوکیشن افسران کو ہدایت کی ہے کہ معیار تعلیم کی حسب منشا بہتری یقینی بنانے کیلئے نتیجہ خیز کوششوں کو آگے بڑھایا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ سکولوں کے سربراہان واساتذہ کو ضروری راہنمائی فراہم کرنے کے متواتر عمل کے ذریعے اکیڈمک سسٹم کو پوری طرح مستحکم رکھاجائے۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن مسعود ندیم،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز ایلیمنٹری اورسیکنڈری،ڈی ٹی ایس سی ہیڈاورڈپٹی ڈی ای اوز نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں