ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی زیرِ صدارت اجلاس، ضلع بھکر میں گندم خریداری سکیم کے انتظامات کا جائزہ

پیر 3 اپریل 2017 13:23

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی زیرِ صدارت اجلاس، ضلع بھکر میں گندم خریداری سکیم کے انتظامات کا جائزہ
بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2017ء)ضلع میں خریداری گندم سکیم2017-18ء پر عملدرآمد کے سلسلہ میں انتظامات کے جائزہ کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) حافظ احمد طارق نے کی۔اجلاس میںڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولر (ڈی ایف سی) ،ای اے ڈی اے اورمارکیٹ کمیٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

حافظ احمد طارق نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خریداری گندم سکیم پر عملدرآمد کیلئے انتظامات اورتیاریوں کو حکومت پنجاب کی طرف سے دی گئی ٹائم لائن کے مطابق مکمل کرنے کویقینی بنایاجارہاہے اور اس ضمن میں محکمہ خوراک کی مقامی انتظامیہ کے ساتھ معاونت کیلئے دیگر محکموں کو بھی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ضلع میں خریداری گندم کے عمل کو حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق شفاف ترین انداز میں مکمل کیاجائیگا۔انہوں نے مارکیٹ کمیٹی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ خریداری مراکز پرکسانوں کیلئے سائے،نشستوں اور پینے کے صاف پانی سمیت تمام سہولیات کی حسب طلب فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے ڈی ایف سی کو بھی ہدایت کی کہ تمام خریداری مراکز پر محکمانہ انتظامات کی تکمیل ٹائم لائن کے مطابق یقینی بنائی جائے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں