شہر سے تجاوزات کے خاتمہ کو یقینی بنایا جائے‘ ڈپٹی کمشنر بھکر

بدھ 12 اپریل 2017 13:52

بھکر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2017ء) ڈپٹی کمشنرسیدبلال حیدرنے دریاخان کے دورہ کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دریاخان، چیئرمین میونسپل کمیٹی منصور احمد خان نیازی اور ایم سی او ظفرعباس بھٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہر سے تجاوزات کے خاتمہ کو یقینی بنا کر شہریوں کو درپیش مسائل سے نجات دلائیں۔ حکومتی گائیڈ لائن کے مطابق کسی صورت تجاوزات مافیا کے ساتھ نرمی نہ کی جائے اور چلڈرن پارک کھولا جائے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر بھکر نے دلیوالا پارک میں ہونے والی ٹوٹ پھوٹ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ پارک کی دیکھ بھال کو یقینی بنا کرتمام سہولیات کو مکمل کیا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر بھکر نے شہر کے مختلف مقامات پر تحصیل افسران کے ہمراہ سرکاری اراضی کا معائنہ کیا اور کئی منصوبہ جات کیلئے اراضی فراہمی کے سلسلہ میں بریفنگ بھی لی۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے سپورٹس جمنیزیم کا معائنہ کیااور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں ڈاکٹرز اور طبی عملہ کی حاضری چیک کی اور ہیلتھ کیئرسسٹم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں