ریسکیو 1122 بھکر نے درخت لگانے کی مہم میں 10080 پودے لگا دیئے

بدھ 12 اپریل 2017 13:52

ریسکیو 1122 بھکر نے درخت لگانے کی مہم میں 10080 پودے لگا دیئے
بھکر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2017ء) ریسکیو1122بھکرنے ماحول کو آلودگی سے پاک اور صاف ستھرا بنانے کے لیے مہم کے دوران اب تک10080 پودے لگادیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے بتایا کہ ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کیلئے پودوں کی نشوونما انتہائی ضروری ہے اور اس لئے ریسکیو 1122 نے اس مہم میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے اب تک 10080 پودے لگائے ہیں‘انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی اس مہم میں حصہ لیں اور زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں