بھکر کے نوجوان نے 11 موٹر سائیکلوں کے اوپر سے چھلانگ لگانے کا ریکارڈتوڑ دیا

بہل نشیب کے رہائشی نوجوان دلاور خان بلوچ نے12 موٹرسائیکلوں کے اوپر سے کامیابی سے چھلانگ لگانے کا مظاہرہ کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 16 اگست 2020 14:09

بھکر کے نوجوان نے 11 موٹر سائیکلوں کے اوپر سے چھلانگ لگانے کا ریکارڈتوڑ دیا
بھکر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16اگست 2020ء ) یوں تو پاکستان کے ٹیلنٹ اور نوجوانوں کی قابلیت کی کئی مثالیں موجود ہیں اور ایسی کتنی ہی ایجادات ہیں جن میں پاکستانی طلباءاور نوجوان پیش پیش رہے اور اپنی قابلیت کا مظاہرہ کرتے رہے جن میں خصوصاً یونیورسٹی کے طالبعلموں کے چند نام مشہور ہیں تاہم ُپاکستانی مزدور طبقہ بھی کسی طور کم نہیں ، پہلے ایک نوجوان نے 11موٹر سائیکلوں کے اوپر سے چھلانگ لگا کر سب کو حیران کر دیا تھا تو ایک اور نوجوان اسکا بھی ریکارڈ توڑ کر سب لوگوں کو حیرت میں ڈال دیاہے۔

بھکر کے باصلاحیت نوجوان نے 12 موٹر سائیکلوں کے اوپر سے چھلانگ لگا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ بھکر کے علاقہ بہل نشیب کے رہائشی نوجوان دلاور خان بلوچ نے اہل علاقہ کی موجودگی میں 12 موٹرسائیکلوں کے اوپر سے چھلانگ لگانے کا مظاہرہ کیا اور کامیابی کے ساتھ تمام موٹر سائیکلوں کو پار کیا۔

(جاری ہے)

اس نوجوان کی ویڈیو نے منظرِ عام پر آتے ہی سب کو حیران کر دیا ہے اور آصف مگسی کے بعد اب اس قسم کے نئے ٹیلنٹ پر لوگ گفتگو کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر لانگ جمپ کی ویڈیو وائرل ہونے پر ٹھٹہ کا نوجوان آصف راتوں رات مشہور ہوگیاتھا۔ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے22سالہ نوجوان آصف مگسی کی 11 موٹر سائیکلوں کے اوپر سے لانگ جمپ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر ملک بھر کے صارفین کی جانب سے اسے سراہا گیا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پاکستان ایتھلیٹیکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل ریٹائرڈ اکرم ساہی نے نوجوان آصف سے رابطہ کرکے اسے لاہور بلالیاتھا۔بعدازاں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ آصف کی ٹرینگ پاکستان آرمی کے ماہرین کی نگرانی میں کرائی جائے گی تاکہ انہیں اولمپکس کے لیے تیار کر نے کے بعد پاکستان کا نام روشن کرنے کا موقع دیا جا ئے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں